Ulcerative Colitis Diet Chart
Ulcerative colitis Diet Chart
السریٹو کولائٹس ڈائیٹ چارٹ
اگر آپ السریٹو کولائٹس کے مریض ہیں تو آپ کو اپنی موجودہ علامات کے مطابق نیچے دی گئی سٹیجز میں سے کس سٹیج کے ڈائیٹ چارٹ کے مطابق ڈائیٹ استعمال کرنی چاہیے۔ جو بھی خوراک آپ استعمال کریں، وہ لازماً ایس سی ڈی کی لیگل (legal) لسٹ میں ہونی چاہیے، ورنہ طبیعت میں بہتری آنا مشکل ہے۔ یہ جاننے کیلئے کہ کون سی خوراک ایس سی ڈی کی لیگل میں ہے، یہاں کلک کریں۔
آپ یہ خوراک اپنی مرضی سے صبح، دوپہر، اور شام کے اوقات میں مختلف طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ کھانا پکانے کا طریقہ نیچے ہر اسٹیج میں موجود ہے۔ پکے ہوئے کھانے کی تصاویر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
STAGE 1 |
طبیعیت کی خرابی کے علامات |
پیٹ میں مروڑ، خرابی، ڈائیرا، درد، بلیڈنگ |
آپ کی ممکنہ دوائی، ڈاکٹر کے مشورے سے |
pentasa/mesacol 3 gram Deltacortil 30 mg (5 mg tapering per week) SCD Specific Multiple vitamins + Calcium |
میں رہتے ہوئے مناسب خوراک SCD Diet |
سبزیاں: مارو کدو، توری، کالی توری، گھیا توری، اور ٹینڈا پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ چکن: گھر میں بنا ہوا، روسٹ، بروسٹ، سالن۔ پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ سوپ: صرف چکن کا، پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ نوٹ: چکن سوپ ہر ایک کے پر نہیں چلتا۔ آپ پہلے تھوڑی تعداد میں آزمائیں، اگر طبیعیت خراب نہیں ہوتی تو مزید لیں۔ انڈہ: ایک دن میں ایک سے زیادہ نہیں۔ شہد: ایک دن میں میں ایک چمچ سے زیادہ نہیں (Lagnese Honey) ککنگ آئل Olive cooking oil (non extra virgin) فروٹس صرف avacado مکمل طور پر پکا ہوا ممنوعہ اشیاء نوٹ: اگر چہ درج ذیل اشیاء SCD Diet میں منع نہیں ہیں، مگر اس موقع پر استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ دھی، گھی، کیلا، سیب، مالٹا، تربوز، بند گوبھی ،پالک کا ساگ، سلاد، گاجر، بینگن, کھیرے، مولی اور ڈرائی فروٹس |
STAGE 2 |
طبیعیت کی خرابی کے علامات |
تھوڑا بہت ڈائیرا، تقریبا 3 سے 5 بار toilet جانا، لکین بلیڈنگ نہ ہونا۔ |
آپ کی ممکنہ دوائی، ڈاکٹر کے مشورے سے |
pentasa/mesacol 3 gram rectal enema (optional) SCD Specific Multiple vitamins + Calcium SCD Specific Probiotics |
میں رہتے ہوئے مناسب خوراک SCD Diet |
سبزیاں: مارو کدو، توری، کالی توری، گھیا توری، لوکی (بغیر بیج کے) اور ٹینڈا پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ مشروم پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ (پالک کا ساگ (کم تعداد میں پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ بینگن پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ (مکس سبزیاں (کم تعداد میں پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ چکن: گھر میں بنا ہوا، روسٹ، بروسٹ، سالن۔ پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ گوشت مرغی اور بکرے کا روسٹ کیک، صرف اخروٹ کا پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ انڈہ: ایک دن میں 2 سے زیادہ نہیں۔ شہد: ایک دن میں میں 2 چمچ سے زیادہ نہیں ککنگ آئل Season’s Canola Oil or Olive Oil فروٹس صرف avacado مکمل طور پر پکا ہوا ممنوعہ اشیاء نوٹ: اگر چہ درج ذیل اشیاء SCD Diet میں منع نہیں ہیں، مگر اس موقع پر استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ دھی، گھی، کیلا، مالٹا، سیب، بند گوبھی کھیرے، مولی اور ڈرائی فروٹس |
|
STAGE 3 |
طبیعیت کی خرابی کے علامات |
بہتر حالت، ایک سے دو بار toilet جانا |
آپ کی ممکنہ دوائی، ڈاکٹر کے مشورے سے |
pentasa 1.5 g per day or mesacol 1.2 gram daily (minimum dosage) |
میں رہتے ہوئے مناسب خوراک SCD Diet |
نوٹ: نیچے دی گئی جن اشیاء کے ساتھ (*) لکھا ہے، ان کو اسی وقت استعمال کریں جب حالت کافی بہتر ہو گئی ہو، اور شروع میں ایک وقت میں ایک اور کم مقدار سے آزمائیں۔ سبزیاں: کدو، توری، کالی توری، گھیا توری، ٹینڈا، کھیرے، بینگن, سلاد کے پتے، مشروم، پیاز، مٹر*، بند گوبھی* پھول گوبھی* ،پالک کا ساگ* ، گاجر*، مولی*, پھلیاں* پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ چکن: گھر میں بنا ہوا، روسٹ، بروسٹ، سالن۔ پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ گوشت مرغی، بکرے، گائے*، بھینس*،دنبہ**، مچھلی** پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ سوپ: صرف چکن کا، پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ کیک: نوٹ: شروع میں کم مقدار میں کیک بنائیں اور دیکھیں کہ آپ کو جلن یا ڈائیریا تو نہیں ہو رہا۔ اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ہوتی ہے تو کیک مت کھائیں کیونکہ اس سے آپ کے علامات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ اخروٹ اور بادام کا پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ تل کی روٹی (Tahini bread) پکانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ انڈہ: ایک دن میں تین سے زیادہ نہیں۔ شہد: ایک دن میں میں تین چمچ سے زیادہ نہیں ککنگ آئل Olive oil or Seasons Canola oil or Desi ghee دھی صرف گھر میں بنا ہوا بنانے کا طریقہ، یہاں کلک کریں۔ (دیسی گھی (خالص گھر کا فروٹس avacado, مالٹا*، آم**، لیچی، آلو بخارا، پاپیتا، شریفہ*، کیلا* ، سیب*، انار*، آڑو* ، انجیر (بغیر بیج کے)، امرود* (بغیر بیج کے)، انار* (بغیر بیج کے)، چیکو* دالیں (lentils) مسور*، red, green, brown lentils* لال لوبیا* ڈرائی فروٹس اخروٹ، پیکن، مونگ پھلی** بادام: باداموں کو چھلکے کے بغیر استعمال کریں۔ پہلے باداموں کو گرم پانی میں بھگو کر رکھیں تاکہ ان کا چھلکا نرم ہو جائے، پھر چھلکا اتار کر انہیں سکھائیں یا بیک کریں تاکہ وہ نرم ہو جائیں، اور پھر استعمال کریں۔ اوپر بتائی گئی اشیاء کے علاوہ کوئی بھی چیز صرف اسی صورت میں استعمال کریں اگر وہ SCD Diet کی لیگل لسٹ میں پائی جاتی ہو۔ |
STAGE 4 |
ایس سی ڈی میں رہتے ہوئے ہم اوپر بتائی گئی اشیاء کے علاوہ دیگر دوسری اشیاء بھی استعمال کرسکتے جو کہ نیچے بتائے گئے لنکس میں موجود ہیں۔ ایس سی ڈی کی اشیاء بنانے کا طریقہ ایس سی ڈی میں مزید اشیاء بنانے کا طریقہ نوٹ: ایک وقت میں ایک چیز ٹرائی کر کے دیکھیں، اگر طبیعت خراب نہیں ہوتی تو تب ہی استعمال جاری رکھیں۔ |
کچھ اہم معلومات، مختلف خوراک کے بارے میں دالیں SCD Diet شروع کرنے کے 6 مہینے بعد ٹرائی کریں جب حالت کافی بہتر ہو گئی ہو۔ یہ دالیں استعمال نہ کریں۔ چنا دال (bengal gram) black gram مونگ بینز (mung beans) Toor, Tuvar, Arhar Dal black eyed beans چنا، چھولا (chickpea) کالا چنا یہ دالیں استعمال کر سکتے ہیں، اور ان دالوں میں زیادہ بہتر (red lentils) ہے۔ ان دالوں کو استعمال کرنے سے پہلے تقریبا 12 گھنٹے کیلئے پانی میں بگھوئیں۔ یہ سبزیاں استعمال نہ کریں کریلا، بھنڈی, drum sticks, agar-agar یہ اشیاء استعمال نہ کریں۔ گنا، گنے کا رس، گڑ، سوجی، املی، کریلا، میتھی، ہینگ، آلو (اگر طبیعت نہ خراب کریں تو آزما کر یکھ لیں)، چینی، گڑ، گندم، مکیٔ، جو، باجرہ، چاول، روٹی، پتی، دودھ، تربوز، گنا، تخن ملنگا، اسپغول، oats, بازار کا پکا ہوا چکن، کباب، کڑاھی گوشت، پکوڑے، سموسے، بازار کے ککنگ آئل میں بنی چیزیں، پاپڑ، بازار کے شوگر فری مشروبات اور چیزیں، اور تمام طرح کے مشروبات اور کھانے کی چیزیں جن میں چینی شامل ہے ۔ یہ تمام اجزاء مریضوں میں السر اور بلیڈنگ کی وجہ بنتے ہیں۔ |
|
Muje right side per lower abdomen main pain hy kal se r anal main b light se wahan pressure sa feel hota hy. Lower back main b pain hy kindly guide kr den
Salam, Bhai agar Roti aur Rice nahi khaaiyenge tau sabzi aur other curries kis tarah lainge. doosra rectal enama use karne ka sahih tariqa kiya hai
ap hamara group join karain wahan har sawal ka jawab mil jai ga: https://www.facebook.com/groups/ulcerativecolitispakistan