Information about Ulcerative Colitis in Urdu

السریٹو کولائٹس کے بارے میں اہم معلومات و احتیاتی تدابیر

خوراک میں پرہیز

اگر آپ ulcerative colitis کے مریض ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء فوراً ترک کر دینا چاہیے ہیں:


چینی، گڑ، گندم، مکیٔ، جو، باجرہ، چاول، روٹی، مونگپھلی، پتی، دودھ، مکھن، دھی ، تربوز، گنا ،آم، سیب، کیلا، oats, بازار کا پکا ہوا چکن، کباب، کڑاھی گوشت، پکوڑے، سموسے، بازار کے ککنگ آئل میں بنی چیزیں، پاپڑ، بازار کے شوگر فری مشروبات اور چیزیں، اور تمام طرح کے مشروبات اور کھانے کی چیزیں جن میں چینی اور کھٹاس شامل ہے ۔ یہ تمام اجزاء ulcerative colitis کے مریضوں میں السر اور بلیڈنگ کی وجہ بنتے ہیں۔

Ulcerative Colitis کی خوراک SCD Diet کے مطابق

خراب حالت کی صورت میں خوراک:

اگر آپ کا پیٹ شدید خراب ہے، پیٹ میں مروڑ پڑتے ہیں، بڑا پیشاب کرتے تکلیف ہوتی ہے، پاخانے میں خون آتا ہے، اور بار بار toilet جانا پڑتا ہے تو اس صورت میں مندرجہ ذیل خوراک استعمال کریں۔

چکن سوپ

ایک دیگچی میں پانی ڈالیں اور اس میں مناسب مقدار میں نمک اور ھلدی ڈالیں۔ چکن کو چھوٹے حصوں میں کاٹ کر دیگچی میں ڈالیں۔ دیگچی کو درمیانی آگ پر رکھ کر 4 گھنٹے تک پکایؑں۔ اس کے بعد سوپ کو الگ برتن میں نکال لیں۔ تھوڑی دیر بعد سوپ کے اوپر جمی تیل کی تہہ کو آرام سے اتار لیں۔ سوپ تیار ہے۔

بیماری کے شروع والے ایام میں پیاز، دھنیا، وغیرہ استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان سبزیوں کے ریشے ھضم کرنے میں مسئلہ کرتے ہیں۔

 سوپ کو اور ابلے ہوئے چکن کے pieces کو 3 دن تک خوراک کے طور پر استعمال کریں اور اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہ کھائیں۔


انشااللہ بلیڈنگ بلکل رک جائے گی۔ ڈاکٹر کی دی ہوئی ادویات کا استعمال باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

عام دنوں کی خوراک بنانے کا طریقہ:

  کدو، توری، کالی توری، گھیا توری، اور ٹینڈا پکانے کا طریقہ


اجزاء
مندرجہ ذیل سبزیوں میں سے کوئی بھی 1.5 کلو
کددو ، توری ، گھیا توری ، کالی توری، ٹینڈا-
ککنگ آئل ۔ 4 کھانے کے چمچ
پیاذ ۔ ایک درمیانی باریک کٹی ہوئی
لہسن اور ادرک پسی ہوئی ۔ حسب ذائقہ
نمک ۔ کھانے کا چمچ
ہلدی ۔ چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ۔ حسب ضرورت یا ہلکا سا چھڑکنا ہے
ٹماٹر ۔ چھلکا اور بیج ہٹا کر، ایک عدد
ترکیب
ان میں سے کوئی بھی سبزی: کددو ، توری ، گھیا توری ، کالی توری، ٹینڈا کو چھیل کر پتلا پتلا کاٹ لیں۔
ایک درمیانی سائز کی دیگچی میں ہلکی آنچ پر آئل، پیاز، لہسن، ادرک پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
پیاز اور مسالہ جب مل جائے اور پیاز نرم ہو جائے تو باقی تمام اجزاء ڈال کر دیگچی کا ڈھکن بند کر دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں ۔ یہ تمام سبزیاں اپنا اپنا پانی چھوڑتی ہیں، چنانچہ اوپر سے اور پانی ہرگز نہ ڈالیں۔ یہ پہلے پانی چھوڑیں گی اور پھر ان کا پانی سوکھ جائے گا اور آئل نظر آنے لگے گا۔ دس منٹ کے وقفے سے چمچ ہلائیں۔ پانی کم ہونے اور آئل نظر آنے پر آنچ بند کر دیں۔ آپکی ہانڈی تیار ہے۔

 UC کے مریض چکن کس طرح استعمال کر سکتے ہیں


اجزاء
چکن۔ ایک عدد اپنی مرضی کے پیس کاٹ لیں۔
ادرک، لہسن۔ حسب ضرورت
پیاز۔ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر۔ چھلکا اتار لیں اور بیج بھی نکال لیں
سوکھا دھنیا پسا ہوا ۔ ایک چٹکی برابر
کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
نمک۔ 1 کھانے کا چمچ
ہلدی ۔ 1/5 کھانے کا چمچ
ترکیب۔
چکن کی بوٹیاں ایک پریشرککر یا دیگچی میں ڈالیں۔ 3 کھانے کے چمچ آئل ڈالیں۔ پیاز، لہسن، اور ادرک ڈال کر تھوڑی دیر چکن کےساتھ بھون لیں۔ چکن کا رنگ سفید ہو جائے گا۔ اب باقی تمام اجزاء ڈال کر پریشر ککر یا دیگچی کو ڈھک دیں۔
درمیان میں وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہیں۔ پریشر ککر 15 منٹ چلے تو بند کر دیں اور اگر دیگچی ہے تو تقریباً 1/2 گھنٹا بعد بند کر دیں ۔ چکن تیار ہے۔

 روزانہ کا کھانا


ناشتہ، دن اور رات کا کھانا
(چکن، سبزی، مکمل فرائید انڈہ، ابلہ انڈا، شہد (سب سے بہتر شہد ۔ UC Patients ۔ کیلئے ۔ Lagnese honey ۔ ہے۔
نوٹ: اگر آپ بیماری کے شروع والے ایام میں ہیں اور پیٹ زیادہ خراب ہے تو انڈہ بہت کم، یا بلکل استعمال مت کریں۔ آملیٹ کا استعمال نہ بیماری میں کریں نہ حالت بہتر ہونے کی صورت میں کریں۔ جب آپ کی حالت قدرے بہتر ہو جائے تو آپ گھر میں بنے ہوئے آلو کیے فرائید چپس بھی آزما سکتے ہیں، اگرچہ آلو SCD Diet کے مطابق ممنوعہ خوراک میں آتی ہے اس لیے بہت احتیاط سے کام لیں اور جب حالت قدرے بہتر ہو گئ ہو بہت کم مقدار سے ابتدا کریں۔

احتیاتی تدابیر

اوپر دیے گئے ممنوعہ اجزاء میں سے کچھ بھی نہ استعمال کریں کیونکہ ان اجزاء سے السر کے زخم بننا شروع ہو جاتے ہیں جو آپ کو ابتدائی طور پر محسوس نہیں ہوں گے اور اس وقت پتہ چلے گا جب پیٹ خراب ہو چکا ہو گا یا بلیڈنگ شروع ہو چکی ہو گی۔

شروع کی خاراب حالت میں انڈہ سے پرہیز کریں، اور حالت بہتر ہونے کی صورت میں شروع میں صرف آدہ انڈہ آزمائیں اور پھر آہستہ آہستہ مقدار بڑھائیں۔

ایک وقت میں ایک نئ خوراک اپنی غذا میں شامل کریں جو کہ SCD Diet کی غیر ممنوعہ خوراکوں میں سے ہونی چاہیے۔ اپنے پاس نوٹ کریں کہ نئ غذا سے آپ کی طبیعت خراب تو نہیں ہو رہی۔ اس طرح اس بارے جاننا آسان ہو گا کہ کونسی غذا طبیعت کی خرابی کا باعث بنی۔ یا تو آپ اس غذا کا استعمال بہت کم کر دیں، یا استعمال ترک کر کے اپنی آنت کے مزید ٹھیک ہونے کا انتظار کریں۔ جب تک آپ کی بڑی آنت کے زخم ذرا ٹھیک نہیں ہو جاتے، نئ غذا مت شروع کریں۔

کیلا کے بارے میں احتیاط برتیں اور صرف اس وقت استعمال کریں جب حالت کافی بہتر ہو۔

Potato Chips/French fries صرف گھر میں بنے ہوئے استعمال کریں اور اس وقت آزمائیں جب حالت کافی بہتر ہو گئ ہو۔ شروع میں مقدار کافی کم رکھیں۔ نوٹ: آلو ایس سی ڈی ڈائیٹ (SCD Diet) میں منع ہیں۔ لہذا آلو کی بنی اشیاء صرف اس وقت آزمائیں جب آپ کی حالت کافی بہتر ہو گئ ہو، اور شروع میں مقدار کافی کم رکھیں۔ بازار کے بنے ہوئے فرائیس سے جس قدر ممکن ہے پرہیز کریں کیونکہ ان میں کیمکل ملے ہوئے ہوتے ہیں جو نقصاندہ ہو سکتے ہیں۔


میٹھے کی کمی پوری کرنے کیلئے شہد استعمال کریں۔ مگر شروع میں جب طبیعت زیادہ خراب ہو تو شہد بہت کم استعمال کریں۔ مقابلتہً ۔UC Patients ۔ کیلئے بہتر شہد ۔Lagnese ۔ کا ہے۔


ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویات میں کوئی ردوبدل نہ کریں، اور حکیمی نسخوں سے پرہیز کریں۔

Ulcerative Colitis کی ادویات

اگر آپ کی حالت زیادو خراب ہے تو ڈاکٹر آپ کو rectal enema اور steroids دے سکتا ہے۔ rectal enema کا مقصد بڑی آنت میں دوائی کو direct پہنچانا ہے تاکہ زخم اور السر جلدی ٹھیک ہوں۔ steroid کی tappering سات دنوں بعد 5mg کے حساب سے بہتر ثابت ہو سکتی ہے، اگرچہ steroids کا طویل استعمال نقصاندہ ہوتا ہے۔


خراب حالت کی صورت میں Mesalazine (Pentasa) تین (3) گرام روزانہ کے حساب سے ۱ گرام صبح، ۱ گرام دوپہر، ۱ گرام شام دی جا سکتی ہے


عام دنوں میں Mesalazine (Pentasa) ۔500mg۔ صبح اور ۔500mg۔ شام کو لی جاتی ہے۔


دوائی کے ساتھ کل 3 کھانے کے چمچ extra virgin olive oil روزانہ 1 صبح، 1 دوپہر، 1 شام استعمال کرنے سے حالت جلدی بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔

روزانہ پانچ وقت کی نماز با قائدگی کے ساتھ پڑہیں اور کثرت سےسبحان الله،  الحمد لله، الله أكبر پڑھتے رہیں۔ صبح اٹھ کر اونچی آواز میں تلاوت کریں، اور ساتھ ترجمہ بہی پڑھیں۔ اس طریقے سے آپ کی تکلیف بہت جلدی ٹھیک ہو گی اور ڈیپریشن کی ادویات بھی  استعمال نہیں کرنی پڑیں گی۔

 

مزید معلومات اور خوراک سے متعلق پوچھنے کیلئے (facebook) فیس بک پیج پر جائیے۔

میری Ulcerative Colitis کی کہانی جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

12 Comments

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *